5 جنوری 2014 - 20:30
افغانستان میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

افغانستان ميں طالبان گروہ نے مغربی علاقے میں نیٹو کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

ابنا: نیٹو کا یہ ہیلی کاپٹر، افغانستان کے صوبے ہرات میں گر کر تباہ ہوا۔ ابھی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ کل امریکہ نے سنہ دو ہزار چودہ میں افغانستان پر پہلا ڈرون حملہ کرتے ہوئے مشرقی ننگرہار کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی حکام کا دعوی ہے کہ یہ ڈرون حملے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کی غرض سے انجام دیئے جارہے ہیں تاہم اعداد و شمار سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ ان حملوں ميں زیادہ تر عام شہری مارے جارہے ہیں۔

.......

/169